Customer Portal

رجسٹرڈ کسٹمرز پورٹل میں لاگ اِن ہو کر اپنی خریداری کی ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

Customers Feedback

خضدار کی معروف اور معزز شخصیات کے تاثرات براق شاپنگ اسٹور کے بارے میں

کاروباری اور تجارتی حوالے سے خضدار بلوچستان کا ایک اہم شہر ہے، جہاں کے لوگ ہمیشہ مفید اور مناسب خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔ میرے تجربے کے مطابق براق شاپنگ اسٹور سے بہتر کوئی اور دکان نہیں، جو اتنی اعلیٰ کوالٹی کی چیزیں مناسب قیمتوں پر فراہم کر رہی ہو۔

اگر براق شاپنگ اسٹور کے عملے کی بات کی جائے تو ان کا رویہ نہایت شائستہ اور مہذب ہے۔ وہ ہر کسٹمر کے ساتھ عزت اور خلوص سے پیش آتے ہیں اور بہترین رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں، جو ایک اچھی دکان کی پہچان ہوتی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ براق شاپنگ اسٹور مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کر رہا ہے، جو خاص طور پر متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہمارے شہر خضدار میں ایسی بہترین دکان موجود ہے، جہاں سے عوام کسی بھی وقت پائیدار اور معیاری چیزیں مناسب قیمت پر آسانی سے خرید سکتی ہے۔

========================

Farzana Seher Jamot

Chairperson:

Al-Fawad Foundation Balochistan & CEO Seher Skills Development Institute.

★★★★★

میں پچھلے 3 سال سے بُراق شاپنگ اسٹور سے خریداری کر رہا ہوں اور میرا تجربہ بہت بہترین رہا ہے۔ براق شاپنگ اسٹور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آلات سے لے کر منفرد اور ضروری اشیاء تک ہر چیز آسانی سے فراہم کرتا ہے، جو اسے اپنی نوعیت کا ایک بہترین شاپنگ اسٹور بناتا ہے۔

آن لائن آرڈر کے لیے ویب سائٹ کی سہولت دے رہا ہے، جس کی وجہ سے خریداری مزید آسان ہو گئی ہے۔ واقعی یہاں وہ چیز بھی مل جاتی ہے جو عام طور پر کہیں اور مشکل سے ملتی ہے۔ مجموعی طور پر میرا ذاتی تجربہ براق شاپنگ اسٹور کے ساتھ نہایت تسلی بخش اور منفرد رہا ہے۔

========================

Iltaf Hussain

Booking Manager:

TCS Office Khuzdar.

★★★★★