BURAQ Family Portal

بُراق فیملی کا حصہ بننے اور کوئز حل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ 

Customers Feedback

خضدار کی معروف اور معزز شخصیات کے تاثرات براق شاپنگ اسٹور کے بارے میں

میں کافی عرصے سے بُراق شاپنگ اسٹور سے خریداری کر رہا ہوں اور الحمدللہ، اب تک میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ میں نے اس اسٹور سے لاکھوں روپے کی مختلف اشیاء خریدی ہیں اور ہر بار مجھے اچھی کوالٹی کی چیزیں مناسب قیمت پر ملی ہیں۔

بُراق شاپنگ اسٹور کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں مارکیٹ کے مقابلے میں قیمتیں بھی مناسب ہیں اور اشیاء کا معیار بھی اچھا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں نئی اور مفید چیزیں بھی آسانی سے مل جاتی ہیں، جس سے خریداری کرنا مزید آسان اور خوشگوار ہو جاتا ہے۔

ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ کسٹمر کے ساتھ ان کا رویہ بہت اچھا ہے۔ وہ خریداروں کے ساتھ عزت اور خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں، تعاون کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اچھی رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اپنے شہر خضدار میں بُراق شاپنگ اسٹور جیسا ایک اچھا اسٹور موجود ہے، جہاں مناسب قیمت پر معیاری اشیاء خریدنے کا موقع ملتا ہے۔ میں اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کم از کم ایک بار بُراق شاپنگ اسٹور سے خریداری ضرور کریں۔

Abdul Hameed Qambrani

Director:

Institute of Brilliant Intellects (IBI) Khuzdar.

★★★★★

کاروباری اور تجارتی حوالے سے خضدار بلوچستان کا ایک اہم شہر ہے، جہاں کے لوگ ہمیشہ مفید اور مناسب خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔ میرے تجربے کے مطابق براق شاپنگ اسٹور سے بہتر کوئی اور دکان نہیں، جو اتنی اعلیٰ کوالٹی کی چیزیں مناسب قیمتوں پر فراہم کر رہی ہو۔

اگر براق شاپنگ اسٹور کے عملے کی بات کی جائے تو ان کا رویہ نہایت شائستہ اور مہذب ہے۔ وہ ہر کسٹمر کے ساتھ عزت اور خلوص سے پیش آتے ہیں اور بہترین رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں، جو ایک اچھی دکان کی پہچان ہوتی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ براق شاپنگ اسٹور مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کر رہا ہے، جو خاص طور پر متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہمارے شہر خضدار میں ایسی بہترین دکان موجود ہے، جہاں سے عوام کسی بھی وقت پائیدار اور معیاری چیزیں مناسب قیمت پر آسانی سے خرید سکتی ہے۔

Farzana Seher Jamot

Chairperson:

Al-Fawad Foundation Balochistan & CEO Seher Skills Development Institute.

★★★★★

بُراق شاپنگ اسٹور ایک بہترین شاپنگ اسٹور ہے، جوکہ ایک ہی چھت تلے مختلف اقسام کی اشیاء سیل کررہا ہے۔

میں نے بُراق شاپنگ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدی ہیں اور الحمدللہ، ہر بار مجھے بہترین کوالٹی کی اشیاء مناسب قیمت پر ملے ہیں۔ میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، اسی لیے میں آپ سب کو بھی تجویز کروں گا کہ آپ بُراق شاپنگ اسٹور سے خریداری ضرور کریں۔ یہاں آپ کو معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر مل سکتی ہیں، اور آن لائن آرڈر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

سعید بھائی بھی بہت اچھے اور مخلص انسان ہیں۔ میں نے ان سے کافی چیزیں خریدی ہیں اور ہر بار بہترین تجربہ رہا ہے۔ میری رائے میں بُراق شاپنگ اسٹور خضدار کے لوگوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

Azeem Shehzad

Director:

Apple Computer & English Institute Khuzdar.

★★★★★

میں پچھلے 3 سال سے بُراق شاپنگ اسٹور سے خریداری کر رہا ہوں اور میرا تجربہ بہت بہترین رہا ہے۔ براق شاپنگ اسٹور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آلات سے لے کر منفرد اور ضروری اشیاء تک ہر چیز آسانی سے فراہم کرتا ہے، جو اسے اپنی نوعیت کا ایک بہترین شاپنگ اسٹور بناتا ہے۔

آن لائن آرڈر کے لیے ویب سائٹ کی سہولت دے رہا ہے، جس کی وجہ سے خریداری مزید آسان ہو گئی ہے۔ واقعی یہاں وہ چیز بھی مل جاتی ہے جو عام طور پر کہیں اور مشکل سے ملتی ہے۔ مجموعی طور پر میرا ذاتی تجربہ براق شاپنگ اسٹور کے ساتھ نہایت تسلی بخش اور منفرد رہا ہے۔

Iltaf Hussain

Booking Manager:

TCS Office Khuzdar.

★★★★★